ٹنڈو محمد خان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ آج پشاور میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ بطور وزیر خارجہ جانتا ہوں اس دہشت گردی کے پیچھے کون ہے۔
ٹنڈو محمد خان میں تحریک انصاف کے سندھ مارچ سے خطاب کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پشاور دھماکےکی شدید مذمت کرتاہوں۔ وزیر خارجہ ہوتےہوئےمیں جانتاہوں یہ شازش کس کی ہے۔ کچھ لوگ اورقوتیں نہیں چاہتی کےپاکستان ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان قوتوں سے پاکستان کی معیشت کی ترقی برداشت نہیں ہورہی۔ میں جانتا ہوں ان دہشتگردوں کو اسلحہ کون فراہم کررہا ہے۔ ہمارےمخالفین ملک میں بےیقینی پیداکررہے ہیں۔