پاک آسٹریلیا ٹیسٹ : امام الحق کی پہلی ٹیسٹ سنچری 

04:55 PM, 4 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی اوپنر امام الحق نے پہیلی ٹیسٹ سنچری سکور کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر آج پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تاہم 105 رنز پر عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد امام الحق نے اظہر علی کے ساتھ مل کر اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ 

امام الحق نے کھیل کے پہلے دن آخری سیشن میں 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری سکور کی۔ سنچری مکمل ہونے پر امام الحق کو ڈریسنگ روم اور سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے دل کھول کر داد دی ۔ 

مزیدخبریں