پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آوروں نے گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی ،ایک حملہ آور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد شدید دھماکہ ہوا ۔
پشاوردھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیونیوزنے حاصل کرلی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے دھماکے سے قبل فائرنگ کی گئی ،فوٹیج میں خودکش حملہ آورکو مسجدمیں داخل ہوتے بھی دیکھاجاسکتاہے ۔
two attackers tried to enter the mosque and fired at police officers present on duty#Peshawarblast #Peshawar pic.twitter.com/1F3MH5tYQy
— Defence Journalist Sahil (@DefenceSahil) March 4, 2022
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قبل کسی قسم کا کوئی سکیورٹی تھریٹ نہ تھا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ،اسی اثنا میں دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی ،ایک دہشگرد فائرنگ کے دوران مسجد کے اندر داخل ہو ا جس کے بعد دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا جائے گا۔خیال رہے کہ آج پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں 30 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے پشاوردھما کے میں 5سے 6کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد کے ساتھ نٹ بولٹ اور بال بیرنگ بھی نصب کئے گئے تھے۔