سنی لیون نے ناقدین سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا

01:17 PM, 4 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: پورن فلموں سے بھارتی شوبز  انڈسٹری کا رخ کرنیوالی اداکارہ سنی لیون اکثر  اپنے ماضی کے کام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار بن جاتی ہیں تاہم انہوں نے ناقدین سے نمٹنے کا آسان حل بتا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون سے سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید سے متعلق جب پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے، یہ لوگ میرے بلز  نہیں دیتے ، نہ ہی  کھانا بنانے میں مدد کرتے  اور نہ  بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرنے میں مدد کرتے ، حتیٰ کہ یہ کسی بھی طرح میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی ناقدین سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا  کہ خوش رہنا چاہتے ہیں تو ان تمام سوشل میڈیا ناقدین کو بلاک میں ڈالیں کیونکہ ایسا کرنا آسان ہے۔

مزیدخبریں