پاک آسٹریلیا سیریز پر فواد چوہدری آسٹریلوی ہائی کمیشن کے شکرگزار

پاک آسٹریلیا سیریز پر فواد چوہدری آسٹریلوی ہائی کمیشن کے شکرگزار

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین  نے  ‏چوبیس سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز  پرآسٹریلوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر  پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین   نے کہا  کہ ‏چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں جاری ہے ،بابر اعظم اور ٹیم پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارےلئےخوبصورت بنایا،پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔

مصنف کے بارے میں