سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش انتقال کرگئے

09:21 AM, 4 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کینبرا: سابق آسٹریلوی کرکٹر روڈ مارش 74برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے  بعد کومہ میں چلے گئے تھے جس کے بعد صحتیاب نہ ہو سکے۔

پاکستان کے دورہ پر آئی آسٹریلوی ٹیم روڈ مارش کے انتقال کے باعث پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم  کے کپتان پیٹ کمنز نے سابق وکٹ کیپر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  روڈ مارش نے کرکٹ آسٹریلیا کیلئے ناقابل یقین خدمات انجام دیں۔ 

4 نومبر 1947 کو پیدا ہونے والے روڈ مارش نے 1970 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کیخلاف 1984 میں  کیرئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں  96 ٹیسٹ میچز اور  92 ون ڈے میچز کھیلے۔

مزیدخبریں