پاک، آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا: فیصل حسنین

پاک، آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا: فیصل حسنین

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فیصل حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور ہم آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے جس سے دنیا کو ایک مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا، ہم عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ 2 اپریل کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں