راولپنڈی :سینٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد پہلی دفعہ شیخ رشید نے خاموشی توڑتے ہوئے آنے والے دنوں کے منظر نامے سے متعلق اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو وزیر اعظم عمران خان کہیں جا رہے ہیں اور نہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کہیں جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا امید ہے چوہدری پرویز الہٰی عمران خان کاپنجاب میں ساتھ دینگے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا وزیر اعظم نے زبردست خطاب کیا ،تمام باتیں قوم کے سامنے رکھیں ،شیخ رشید نے بڑی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی خریدو فروخت ایک شخص نے کی ہے ،ان کا نام آصف زرداری ہے ،یہ لڑائی آصف زردارای نے لڑی ہے ن لیگ ویسے ہی خوش ہو رہی ہے ۔
شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس میں پنجاب سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا امید ہے چوہدری برادران عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونگے ،دونوں پارٹیاں اپنے اپنے زاویے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ رہی ہیں ،ن سے ش نکلنے کے لیے آج بھی ماحول موجود ہے ،سینٹ الیکشن میں لوگوں کو آصف زرداری نے خریدا ہے ،مجھے پورا یقین ہے ،یہ بات بھی یقینی ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے الیکشن کبھی نہیں لڑینگے ،موجود ہ حالات میں پیپلزپارٹی فائدہ اُٹھا رہی ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے ہر وقت متحرک ہوتے ہیں ،سینٹ الیکشن میں ادارے نیو ٹرل رہے ،پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کی طرف جائے گی ،امید ہے پرویز الہٰی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے رہینگے ،گزشتہ رات کو زرداری اور فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی تھی ،ایک سیٹ پر آصف زرداری نے پیسوں کا ٹوکرا اس طرح پھینکا کہ ہمیں شکست ہو گئی ،شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم بھی محفوظ ہیں اور بزدار بھی ،انہوں نے کہا میرا نہیں خیال تھا کہ اتنے زیادہ لوگ بک جائینگے ۔