کیا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لی جا سکے گی؟ برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے اہم بیان جاری کر دیا

10:43 PM, 4 Mar, 2021

لندن: برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے اس لئے شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کا انجیکشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے جبکہ ویکسین کا مواد بلڈ سرکولیشن میں شامل نہیں ہوتا، لہٰذا یہ تمام چیزیں انسانی جسم کے ان حصوں میں شامل نہیں جس سے روزے ٹوٹ جائے گا۔

اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیئے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں