سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان

08:53 PM, 4 Mar, 2021

کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان 

اعداد و شمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گر گئی ہے۔ آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔

جبکہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق بازار حصص میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔جبکہ اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گر گئی

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے سے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہ گئی ہے۔

ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کی صورتحال پر تشویش ہے اگلے ہفتے کے شروع میں سٹاک ایکسچینج کی بہتری کا امکان ہےجبکہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کے رحجان کی ایک وجہ سیاسی حالات بھی ہوسکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں