شاہ رخ خان جورو کے غلام ۔۔۔ ؟

07:05 PM, 4 Mar, 2021

ممبئی،بھارتی سپرسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ گوری خان کو ناچنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ گوری مجھے اپنے اشاروں پر نچاتی ہے ۔ 

ان دنوں شاہ رخ خان کا  ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا میں بہت وائرل ہے جو انہوں نے مشہور بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کو دیا تھا، انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کا چھٹی (سنڈے) کا دن کیسا گزرتا ہے۔

  فریدہ جلال کو دیے گئے انٹرویو میں کنگ خان نے اپنے ویک اینڈ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں سنڈے کو 11 بجے اٹھتا ہوں جس کے بعد بیگم گوری خان سے ڈانٹ پڑتی ہے، گوری ڈانتے ہوئے مجھے بتاتی ہیں کہ اس پورے ہفتے میں نے اسے بالکل بھی وقت نہیں دیا، اس کے بعد دوست گھر پر آ جاتے ہیں جن کے ساتھ میں شام تک  مختلف گیمز کھیلتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ سنڈے کی شام میں ہم ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں ڈانس کرسکیں کیوں کہ گوری خان کو ناچنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ گوری مجھے اپنے اشاروں پر نچاتی ہیں جب کہ رات کو ہم دونوں ایک ساتھ اچھی سی فلم دیکھتے ہیں اور سوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں