شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے، میگھن مارکل

06:48 PM, 4 Mar, 2021

نیو یارک: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کو خبردار کر دیا کہ وہ ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ ڈیں گے۔ 

امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میگھن نے کہا بکنگھم پیلس ان کے بارے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔ ہوسٹ کے سوال پر کہ اگر آج شاہی خاندان سے سچ سنے تو اس پر وہ کیا کہیں گی، اس کے جواب میں میگھن نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی شاہی حثیثت سے دستبردار ہو چکے ہیں اور وہ بہت سے اعزازت سے محروم کر دیے گئے ہیں تاہم اب انہیں نہیں معلوم شاہی خاندان ان سے کیا توقع کرتا ہے اور ہم ابھی خاموش ہیں لیکن یہ خاموشی زیادہ دیر نہیں رہ سکتی 

خیال رہے کہ حال ہی میں شاہی خاندان سے منسوب ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ میں کنسنگٹن پیلیس میں قیام کے دوران میگھن مارکل نے شاہی عملے کے دو افراد کو محل سے بے دخل کردیا تھا جبکہ تیسرے اسٹاف کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا تھا۔ خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ وہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی عملے سے مبینہ ناروا سلوک کے بارے میں بہت زیادہ فکرمند ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اوپرا ونفرے کے ساتھ میگھن کا مکمل انٹرویو امریکی ٹی وی سی بی سی پر ہفتے کے روز نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں