اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکیج دینے کی تیاری لی ہے اور وزارت صنعت و پیداوار نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کارمضان ریلیف پیکج تجویز کیا ہےجس کے تحت رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی 68 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، گھی 200 روپے فی کلو فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق مجوزہ رمضان پیکیج کے تحت 19 اشیائےضروریہ پر10 سے 50 روپےتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے جبکہ چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، ریلیف پیکج دینے کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے تیارکرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔
رمضان پیکیج کے تحت خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10 روپے فی کلو ،دال مسور پر 30 روپے ،دال چناپر25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی تجویز کی گئی ہے۔
اسی طرح کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اورسیلا چاول پر 10، 10 روپے جبکہ ٹوٹاچاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی۔