آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ

06:28 PM, 4 Mar, 2021

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہوں نے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔ 

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں