وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے بھی پارٹی گرل کا انداز اپنا لیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شبلی فراز کو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ’پارری‘ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اورخیبر پختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز کو دیکھا جاسکتا ہے ۔جو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد پارٹی کرتے نظر آتے ہیں ۔
سینیٹر شبلی فراز کا وائرل ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا ہے اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔‘
ویڈیو کے آخر میں تمام حضرات ہنستےہیں اور ایکدوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں ۔
خیال رہے کہ معروف شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز خیبر پختونخوا سے دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اس کو دیکھ چکے ہیں ۔