بڑے معرکے میں شکست کے بعد آصف زرداری نے اگلا محاذ تیار کر لیا

04:01 PM, 4 Mar, 2021

اسلام آباد :آصف علی زرداری نے بڑے ایوان میں حکومت کو شکست دینے کے بعد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے اگلی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

 

آصف زرداری نے یوسف رضاگیلانی کو کامیابی دلوانے پر دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ،فضل الرحمن کا کہنا تھا یوسف رضاگیلانی ہمارےمتفقہ امیدوارتھے،ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں نے وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ اور نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا ۔

 

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکمت عملی سے ہم نے حکومتی طاقتورامیدوار کو شکست دی ،نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین اس وقت عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور وہ ہمارے سے رابطے میں ہیں ،فضل الرحمن نے کہا اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کرینگے ۔

 

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کی پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی ،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ کر ے گی ۔

مزیدخبریں