حکومت کا صادق سنجرانی کو ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

03:21 PM, 4 Mar, 2021

اسلام آباد: حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ اسی عہدے کے لیے اپنا امیدوار برقرار رکھا ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔ جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مزیدخبریں