حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

03:07 PM, 4 Mar, 2021

اسلام آباد : حفیظ شیخ کی شکست کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لینے کے لیے وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے  حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم موجودہ صورتحال میں حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آج اسلام آباد طلب کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔اور ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

مزیدخبریں