منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آگیا ، فردوس عاشق اعوان 

منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آگیا ، فردوس عاشق اعوان 

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مناقفت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔ لین دین اور گٹھ جوڑ کرکے سیاست کا جنازہ نکالا گیا ہے لیکن ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔ 

انہوں نےکہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمندوں کو ناکامی کاسامنا ہوا اور گزشتہ روز جموریت کے نام پر جو کھلواڑ ہوا وہ سب نے دیکھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے نوٹ کو عزت دی ۔