حفیظ شیخ کو شکست :وزیر اعظم کا آج قوم سے خطاب، ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیں گے

حفیظ شیخ کو شکست :وزیر اعظم کا آج قوم سے خطاب، ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیں گے
کیپشن: حفیظ شیخ کو شکست :وزیر اعظم آج قوم سے خطاب، ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیں گے
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اجلاس دوپہر سوا بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ووٹ خریدنے والوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔ عمران خان کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ انتخابی عمل صاف اور شفاف ہونا چاہیے۔ عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم نے ان سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی حکومت کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کے امیدوار ہونگے۔