علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

01:24 PM, 4 Mar, 2021

 اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ کرنے والے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی متنازعہ ویڈیو پرانکوائری جاری ہے ۔ الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ویڈیو کے فرانزک ٹیسٹ کیلئے کی ویجی لینس کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر ،نادرا اور اسٹیٹ بینک حکام شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن ویڈیو کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 2 اور 3 مارچ کی درمیانی رات علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ 

ویڈیو منظر عام آنے کے فوری بعد تحریک انصاف کا وفد الیکشن کمیشن گیا تھا ۔اور انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں