اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سابق صدر نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو یقینی بنانے پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم۔سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے۔