سپر ہیرو نے پلک جھپکتے ہی 12 ویں منزل سے گرنے والی بچی کو بچالیا

10:59 AM, 4 Mar, 2021

ویتنام : کہتے ہیں " جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے "،ایسا ہی کچھ ویتنام میں بارویں منزل سے گرنے والی بچی کے زندہ بچ جانے کے بعد کہا جارہاہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ویت نام میں اونچی عمارت کی بارویں منزل سے گرنے والی بچی کو پلک چھپکتے ہی سپر ہیرو نے بچالیا ۔جس کی  ویت نام کے دارالحکومت سمیت پورے ملک بلکہ دنیا بھر میں اس شخص کو سراہا جارہاہے ۔ 

31 سالہ ڈیلیوری ڈرائیور رنگون نوک مان شام پانچ بجے سامان پہنچانے کے لیے ایک جگہ انتظار کررہاتھا۔ جب اس نے ایک بچی کے رونے کی آواز سنی ۔

رنگون نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک خاتون کے چیخنے کی اور بچی کے رونے کی آواز سنی ، پہلے میں نے ا س پر توجہ نہیں دی لیکن پھر اچانک میری توجہ بچی کی طرف گئی جو بارویں منزل کی بالکونی سے نیچی لٹکی ہوئی تھی ۔

ان کا کہناہے کہ میرے اندازے کے مطابق وہ اس وقت پچاس میٹر سے اوپر ایک بالکونی سے لٹکی ہوئی تھی ۔ اس نے مزید بتایا کہ میں پہلے دو میٹر کے شیڈ پر چڑھا کہ اگر بچی گر گئی تو ا سکو  سنبھالنے کے لیے مناسب پوزیش ہو۔ 

کچھ ہی لمحے بعد بچی کا ہاتھ چھوٹ گیا اور  وہ خوش قسمتی سے وہ میری گود میں آگری ۔ رنگون کا کہناتھاکہ جیسے ہی بچی میری گود میں گری تو میں نے دیکھا کہ اس کے منہ سے خؤن نکل رہا ہے ،جس کی وجہ سے میں پریشان ہوگیا ۔ 

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اوپری شیڈ سے ٹکرانے کی وجہ سے بچی کے کولہے پر چوٹ آئی ہے تاہم کوئی میجر انجری نہیں ہوئی ہے ۔ بچی کی حالت بہتر ہے ۔ 

مزیدخبریں