پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق "ضرب حدید" جاری

10:31 AM, 4 Mar, 2021

راولپنڈی : پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق "ضرب حدید"جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں بہاولپور کور کی فارمیشز حصہ لے رہی ہیں ۔حرکت، تکنیکی حربی پہلو اور فائر پاور کے مختلف مراحل بھی مشق کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کی سپاہ مشق میں مختلف ڈرلز، طریقہ کار کا حصہ ہے ۔کور سطح کی مشق کا مقصد جامع آپریشنل تیاری، فورسز کے مختلف حصوں میں مطابقت پذیری ہے۔مشق میں وسیع صحرا، میدانی علاقوں میں حربی صلاحیتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہ مشکل موسمی، جغرافیائی، حقیقی جنگی ماحول میں ردعمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔مشق میں شریک سپاہ باہمی مطابقت، پیشہ ورانہ امور کی جانچ کر رہی ہے۔حرکت، تکنیکی حربی پہلو اور فائر پاور کے مختلف مراحل بھی مشق کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں