بورے والا میں سولہ سالہ بچہ اغوا ،ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

10:05 AM, 4 Mar, 2021

 بورے والا :تھانہ صدر  بورے والا کی حدود سے 6 روز قبل اغواہ ہونے والے بچے کو بازیات نہ کروایا جاسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق  تھانہ صدر کی حدود میں رہائش پذیر   محنت کش محمد اسحاق کی زوجہ اپنے 16 سالہ بیٹے علی رضا کے ساتھ موجود تھی کہ دروازے پر دستک ہونے پر علی رضا نے دروازہ کھولا۔

جس پر عبدالستار اپنے چار نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ علی رضا کو زبردستی موٹر سائیکل پر اغوا کر کے لے گئے ، بچے کی جانب سے شور واویلہ ہونے پر علی رضا کی والدہ دروازے پر پہنچی لیکن ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

علی رضا کی والدہ کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کر لیا ہے تاہم   6  روز گزرنے پر بھی مغوی کو تاحال بازیاب نہیں کر وایا جا سکا ہ ۔

بچے کے والدین اور اہل محلہ نے  آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی علی رضا کو بازیاب کروا کےملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے۔

مزیدخبریں