قومی اسمبلی کا اجلاس ، وزیراعظم ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیں گے

09:23 AM, 4 Mar, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس بھیجی جائے گی۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا بھی اہم اجلاس آج طلب کر لیا، یہ اجلاس آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں