کولج : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن باؤلر اکیلا دننجایا جنہوں نے ایک اوور پہلے ہی ہیٹرک کی تھی باؤلنگ کے لیے آئے تو پولارڈ نے چھ کی چھ گیندیں گراؤنڈ سے باہر پھینک دیں۔
پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک اوور میں چھ چکے مارنے کے بعد پولارڈ یہ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ نے 2007 ہی میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں انگلینڈکیخلاف 6 چھکے لگائے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز نے 2007 میں ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں چھکے لگا چکے۔