وزیراعظم کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد

وزیراعظم کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد
کیپشن: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کی بحالی پر اور پی ایس ایل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈیرن سیمی کواعزازی شہریت ملنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے اور لوگ خوش ہیں اور تمام میچزمیں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جو پوری دنیا کے لیے پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔