کراچی : اداکارہ صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی کے اندر سفر کے دوران ایک بھارتی گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر بھارتی گانے ناگن پر رقص کرر ہی ہیں اور ہر لفظ کے ساتھ رقص کرکے دکھا رہی ہیں۔ اداکارہ کی رقص کی یہ ویڈیو بیرون ملک سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔