متعدد بار فلموں میں کام کرنےکی پیشکش ہوئی جسے مسترد کر دیا ‘ حدیقہ کیانی

11:45 AM, 4 Mar, 2020

لاہور :نامور گلوکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جسے مسترد کر دیا ، صوفیانہ کلام پڑھنے سے بڑا اطمینان ملتا ہے ۔

 حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں نے بچوں کے پروگرام سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں ذاتی میوزیکل البم بنائی اور پہلی کاوش کامیاب ہوئی جس کے بعد میری کامیابیوں کا سفر شروع ہو گیا ۔

میں سمجھتی ہوں کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا اچھا لگتا ہے اوراگر آج بھی جب مجھ سے پوچھا جائے تو میں صوفیانہ کلام کو پہلی ترجیح دوں گی ۔ایک سوال کے جواب میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ فلم میں کام کرنا کبھی بھی میری خواہش نہیں رہی .

مجھے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو ئی مگر میں نے صاف انکار کر دیا ۔

مزیدخبریں