او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا

11:20 AM, 4 Mar, 2020

مظفر آباد:او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا،وفد کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او آئی سی کا 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول پہنچ گیا،او آئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی وفد کی قیادت کررہے ہیں،وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،وفد کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا،اوآئی سی کاوفد بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کرے گا۔

مزیدخبریں