کورونا وائرس کے شبہ میں پڑوس کی فیملی کو لے جایا گیا ہے، جمائما

 کورونا وائرس کے شبہ میں پڑوس کی فیملی کو لے جایا گیا ہے، جمائما
کیپشن: پوری فیملی کو طبی عملے کی جانب سے ایمبولینس میں لے جایا گیا ہے، جمائما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے شبہ میں ہمارے پڑوس میں پوری فیملی کو طبی عملے کی جانب سے ایمبولینس میں لے جایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں جمائما کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق وہ خود پریشان نہیں ہیں البتہ ان کے میرے بیٹے کو تشویش ہو گئی تھی مگر اب اس نے بھی مان لیا ہے کہ اس میں ایسی کوئی علامت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب انگلینڈ میں انتہائی درجے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سڑکوں پر فوج تعینات کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا چکا ہے۔

جرمنی، اٹلی، سنگاپور، جاپان اور ایران سے برطانیہ آنیوالے مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔