بھارتی فضائیہ کا ایک اور جھوٹا دعویٰ سامنے آ گیا

10:31 PM, 4 Mar, 2019

فورٹ عباس : بھارتی فضائیہ کا ایک اور جھوٹا دعویٰ سامنے آ گیا ، راجستھان سے ملحقہ سرحد پر پاکستانی ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اور فضائیہ نے نیا پروپیگنڈا شروع کیا ہے کہ انھوں نے راجستھان بارڈر کے قریب ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو سرحد کراس کرتے دیکھا۔

نامعلوم ڈرون جیسے ہی ریڈار پر آیا تو بھارتی فضائیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اسے مار گرایا اور اس کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرنے کا بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ملبے کی تصویر کیساتھ یہ کہہ کر ٹرینڈ کیا جانے لگا کہ ایک اور بھارتی طیارہ سرجیکل سڑائیک کر کے پے لوڈ کر کے بھارت واپس چلا گیا ہے ۔

مزیدخبریں