پی ایس ایل فور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل فور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by cricinfo

ابوظہبی : پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، شین واٹسن کی 91 رنز کی دھواں دار اننگ ۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔


اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔


احمد شہزاد نے پانچ چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 55 رنز بنائے ، روسو نے 52 سکور کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔23ویں میچ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔


اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔


پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے ، فلیچر نے چس 26 اور امام الحق نے 13 رنز کی اننگز کھیلی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد ، براوو ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔