امریکی کامیڈین ٹریور نوح نے پاک بھارت جنگ پر مذاق کرنے پر معافی مانگ لی

05:04 PM, 4 Mar, 2019

نیویارک :امریکی کامیڈین ٹریور نوح نے پاکستان اور انڈیا میں کشمیر کے مسئلے پر بڑھتی کشیدگی کے بارے میں مذاق کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

دا ڈیلی شو کی ایک قسط میں ٹریور نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں میں ہونے والی جنگ ’سب سے زیادہ پُرلطف‘ اور ’آج تک کی سب سے لمبی جنگ ہو گی -

ایک اور ڈانس نمبر!‘، اس قسط کے نشر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا تھا اور صارفین نے نوح کے اس کمنٹ کو اشتعال انگیز اور جارحانہ قرار دیا تھا۔

جب ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹریور پر الزام لگایا کہ وہ بالی وڈ کے دقیانوسی خیال کے ذریعے جنگ کے بارے میں مذاق کر رہے ہیں تو انھوں نے ایک ٹویٹ میں معافی مانگ لی ، اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں نوح نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ اس معاملے پر ان کا مذاق `اصل تنازعے سے زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے`۔

اس سے قبل صارفین نے نوح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تبصرہ ’نسل پرستانہ‘ اور ’بے رحمانہ‘ ہے۔نوحا نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان گذشتہ کچھ ہفتوں میں بڑھنے والی کشیدگی کے بارے میں مزاق کیا تھا۔

14 فروری کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین نیم فوجی دستے پر کیے جانے والے خودکش حملے میں کم از کم 40 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیشِ محمد نے قبول کی تھی۔

اس پر انڈیا نے 26 فروری کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے جنگی طیاروں سے گرائے جانے والے بموں سے جیشِ محمد کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزیدخبریں