مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی بھارتی میڈیا کی خبر کو اہل خانہ نے جھوٹی قرار دیدیا

01:17 PM, 4 Mar, 2019

اسلام آباد :جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے ان کے انتقال کی من گھڑت خبر چلادی جبکہ مسعود اظہر کے اہل خانہ نے زندہ اور خیر و عافیت سے ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریٹنگ کا بھوکا اور جھوٹی خبروں کی وجہ سے پوری دنیا میں ذلیل ہونے والے بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر بچگانہ پن کا ثبوت دیتے ہوئے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبریں چلادیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسعود اظہر انتقال کر گئے ہیں۔ تاہم مسعود اظہر کے اہل خانہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

جیش محمد کے سربراہ کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔ مسعود اظہر ناصرف زندہ ہیں، بلکہ خیر و عافیت سے ہیں مکمل تندرست ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ صبح سے مسعود اظہر کے انتقال کی جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے۔ تاہم اب اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں