جنوبی افریقہ کی رنز مشین اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

12:43 PM, 4 Mar, 2019

لاہور:جنوبی افریقہ کی رنز مشین سٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی لاہور کے میچ کراچی منتقل ہونے کے بعد فٹنس کو جواب بناتے ہوئے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 7میچز کھیلنے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے ، مزید2میچز کھیلنے کیلئے ان کی لاہور آمد 6مارچ کو متوقع تھی ۔

پی سی بی اور لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی دعوت پر انہوں نے لاہور میں میچز کھیلنے کیلئے ہامی بھر لی تھی۔

ڈی ویلیئرز کو ان مقابلوں کیلئے خصوصی طور پر آنا تھا لیکن اب پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول تینوں میچز بھی کراچی منتقل کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں