اللہ کے بعد عمران بڑا آدمی ہے، فیصل واڈا

اللہ کے بعد عمران بڑا آدمی ہے، فیصل واڈا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا جوش میں ہوش کھو بیٹھے اور متنازعہ بیان دیکر ناقدین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ عمران خان صاحب کو پوری انٹر نیشنل دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ آدمی اللہ کے بعد ایک بڑا آدمی ہے قائد کے بعدجب ہماری بقاء کی بات آئی تو پیس میکنگ کا جیسچر شو کیا۔ اللہ میاں کے بعد ایک بڑا اعلیٰ لیڈر ملا۔

میں بڑا کلیئر ہوں کہ اللہ کے بعد بندے ہی ہوتے ہیں۔تنقیدکا سامنا کرنے کے بعد فیصل واڈا نے کہا کہ انہوں نے پروگرام کے دوران ہی معذرت بھی کی تھی لیکن انکی معذرت کے بغیر پروگرام کا کلپ ایڈٹ کر کے سیاسی مقاصد کی لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

فیصل واڈا کا بیان سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔