اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ وہ نوبل انعام کا حقدار نہیں ہیں بلکہ اس انعام کا وہ حقدار ہے ہو گا جو مسئلہ کشمیر حل کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسئلے حل کرنے والا انعام کا حقدار ہو گا ۔ حقدار وہ ہو گا جو برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کا راستہ نکالے۔
I am not worthy of the Nobel Peace prize. The person worthy of this would be the one who solves the Kashmir dispute according to the wishes of the Kashmiri people and paves the way for peace & human development in the subcontinent.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جمع کرائی تھی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا۔ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا اور بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا تھا۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا اور امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔