خوشحال بلوچستان پروگرام سے لوگوں کی زندگیاں تبدیلی ہو جائینگی ، آرمی چیف

11:15 PM, 4 Mar, 2018

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے،پاک فوج صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے بھر پورتعاون جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے دو رہ بلوچستان کے موقع پر گوادر میںپینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئیگی۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے مستفید ہوکرعوام صوبے کی معاشی ترقی کیلیے کردار ادا کرسکیں گے یہ صوبہ تب معاشی مرکزبنے گاجب عوام منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے سے 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی،یہ منصوبہ6 سے8 ماہ میں مکمل ہوکرپانی کی قلت دور کر د ےگا، مجموعی طورپر اس پلانٹ کی88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت ہے۔اور اس منصوبے کی تکمیل سے گوادر کے شہریوں کیلیے صاف پانی کادیرینہ مطالبہ پوراہوجائیگا۔

مزیدخبریں