بابر اور خرم کی ذمہ درانہ بیٹنگ، اسلام آباد کو 154 رنز کا ہدف مل گیا

بابر اور خرم کی ذمہ درانہ بیٹنگ، اسلام آباد کو 154 رنز کا ہدف مل گیا

شارجہ : پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم میچ میں  کراچی کنگز نے  6وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنالئے ۔ بابر اعظم اور خرم منظور نے نصف نصف سنچریاں سکور کیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو دوسرے اوور تک ٹھیک لگ رہا تھا جب اسلام آباد کے اوپنر بلے بازڈینلی 4رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ،اس کے بعد خرم منظور اور بابر اعظم نے 101رنز کی شراکت داری کی بدولت اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا،تاہم خرم 41گیندوں پر51رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے ،اس سے اگلے ہی اوور میں انگرام بھی سنبھل نہ پائے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے ۔
118کے مجموعے پر بابر اعظم بھی 55رنز بنانے کے بعد ایک لمبی شارٹ کھیلنے کے چکر میں کیچ تھما بیٹھے ۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی قابل ذکر کارکردگی میں ناکام رہے اور 10رنز بنانے کے بعد فہیم کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔کراچی کنگز نے مقررہ اوور زمیں 6وکٹوں کے نقصان پر153رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، جبکہ محمد سمیع اور حسین طلعت نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔