فاسٹ باولر محمد سمیع بہترین ایتھلیٹ قرار

07:52 PM, 4 Mar, 2018

شارجہ : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ باولر وقار یونس نے اسلام آباد یونائیٹد کے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا۔
اسلام آباد یونائیٹد کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں نکھار آ رہا ہے۔



وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز سے درخواست کی کہ محمد سمیع پر نظر رکھی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر ایک وکٹ ٹیکر بولر ہے۔
خیال رہے کہ محمد سمیع پاکستان سپرلیگ میں گزشتہ تین سیزنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں