شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مسلسل پانچویں شکست کے باوجود لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی
انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ کل میری ٹیم ہاری ہے لیکن لاہور جیتا ہے۔ سلمان ارشاد کا ڈیبیو تھا، آغا سلمان کھیلا ہے، تو میرے لئے اطمینان کی بات ہے کہ نیا ٹیلنٹ آگے آ رہا ہے۔ سلمان کا پہلا گیند مصباح الحق کو آو¿ٹ کرنا بہت بڑی بات ہے۔عمر اکمل سے متعلق جب ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ نوجوان لڑکے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ عمر اکمل کم بیک کرے گا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ اور ناقص کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی لاہور قلندرز ٹیم کے مالک کا ان پر یقین اور اعتماد کا اظہار بڑا پن ہے اور کم از کم اب عمر اکمل کو اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے لاہورقلندرز کیلئے کچھ کر دکھانا چاہئے۔
کل میری ٹیم ہاری ہے لیکن لاہور جیتا ہے، فواد رانا
06:58 PM, 4 Mar, 2018