قلندرز لگاتار پانچواں میچ ہار گئے، زلمی دس وکٹوں سے کامیاب

12:35 AM, 4 Mar, 2018

شارجہ :پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل شکستوں کے باوجود لاہور قلندرز نے غیرذمے دارانہ بیٹنگ کی روش برقرار رکھی اور پشاور زلمی نے ایونٹ کے 14ویں میچ میں قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈ میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔

اوپنرز میک کولم اور فخر زمان نے اپنی ٹیم کو چار اوورز میں 42 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن حسن علی کے ہاتھوں میک کولم کے آؤٹ ہونے کے بعد قلندرز ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر چل پڑے۔

فخر زمان نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ایونٹ میں پہلا میچ کھیلنے والے لیام ڈاسن نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر فخر اور پھر دنیش رامدین کو آؤٹ کر کے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن کی تباہی کی بنیاد رکھ  دی

اسکور بورڈ پر معقول مجموعے کی موجودگی اور ٹیم کے مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود کسی بھی بلے باز نے وکٹ پر رکنے کی زحمت گوارا نہ کی اور بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں ایک بعد ایک کر کے وکٹیں گنواتے رہے۔

عمر اکمل نے اس مرتبہ قدرے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو معقول مجموعے تک لے جانے کی کوشش کی لیکن سہیل خان کی غیر ذمے دارانہ اننگ اور خودغرضی نے رن آؤٹ کی شکل میں عمر اکمل کی اننگز کا اختتام کیا جنہوں نے 21 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کو اننگز کی ابتدا میں کامران کی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن وہ وکٹ کیپر بلے باز کا کیچ تھامنے میں ناکام رہے جس کے بعد زلمی کے بلے بازوں نے قلندرز کو میچ میں مزید کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔

پشاور زلمی نے 14ویں اوور میں فتح حاصل کر کے میچ میں دس وکٹ سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل

مزیدخبریں