پاکستان سپر لیگ کے یادگار لمحات

کراچی : پی ایس ایل کے ایک ایک لمحہ کو شایقین خوب انجوائے کررہےہیں ،مختلف یادگار لمحات نے شایقین کے دل جیت لیے۔

10:32 PM, 4 Mar, 2017

کراچی : پی ایس ایل کے ایک ایک لمحہ کو شایقین خوب انجوائے کررہےہیں ،مختلف یادگار لمحات نے شایقین کے دل جیت لیے۔پی ایس ایل نے فینز کوخوب انٹرٹین کیا ، پی ایس ایل کے سنسنی ،جوش وخروش ،یادگارلمحات اور ناقابل یقین کیچزنے ناممکن کوممکن بنادیا۔ سنگاکارا کا کیچ ہو،یا اوئن مورگن کے ہاتھوں گیل کی اننگز کا خاتمہ جشن منانے کے بھی نئے نئے انداز سامنے آئے۔

 بولرزوکٹیں اڑاکرحریفوں سےچھیڑچھاڑبھی کرتےرہے، پش اپس کاتڑکہ بھی خوب رہا، سیلفیوں کا بھی خوب دور چلا اورتواورڈیرن سیمی نے توخیالی سیلفی بنادی۔کرکٹرزکی موج مستیاں ماحول بناتی رہیں تو کمنٹیٹرز نے بھی رنگ جمایا،ڈینی موریسن شائقین میں گھل مل گئے۔

مزیدخبریں