لاہور: لان کا موسم شروع ہونے کو ہے اور جلد ہم دیکھیں گے کہ ہمارے ٹی وی چینلز کی سکرینوں اور اخبارات کے صفحات لان کے بھانت بھانت کے برانڈز کے اشتہارات سے بھر جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ہر برانڈ اپنی لان کے ساتھ ہر طرح کے دیگر لوازمات کی بھی بھرپور تشہیر کرے گا۔ برانڈز کی اس بھرمار میں کوئی اپنی گرمیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کس کس سٹور پر جائے گااور کیسے اچھے ڈیزائنز کا انتخاب کرے گا؟
یہ مشکل آن لائن سٹور Yayvo.comنے حل کر دی ہے جہاں آپ کو الکرم، گل احمد، لالہ، ثناءسفیناز ، سفائر اور دیگر تمام بڑے برانڈ کے لان پرنٹ ایک ساتھ میسر ہوں گے۔ سرِ دست ہم آپ کو یہاں مختلف برانڈز کے ڈیزائنز کے متعلق بتاتے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ کون سا برانڈ رواں برس موسم گرما کے لیے کس طرح کے پرنٹ آپ کے لیے پیش کر رہا ہے۔
الکرم نے اپنی سپرنگ کولیکشن میں اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے ڈیزائن پہن کر آپ خود کو تازہ دم اور توانا محسوس کریں۔ اس سال انہوں نے اپنے ڈیزائن ’وکٹورین فلورل تھیمز ‘ سے متاثر ہو کر بنائے ہیں۔ ان میں روشن اور چمکیلے رنگ مفرد امتزاج کے ساتھ کچھ اس طرح استعمال کیے گئے ہیں کہ ان کا خوبصورت ڈیزائن آپ کو مسحور کر دے گا۔