ویانا:کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ اس جملے کو اگر کوئی انسان کہے تو یہ ایک عام بات ہے مگر کیسا لگے اگر یہ الفاظ کوئی بندر بولے۔ جی ہاں! یہ حیران کن انکشاف ویانا اور پرینسٹن یونیورسٹی میں ایک تحقیق میں سامنے آیا ۔
سائنسدان ابھی تک اس بات پر آپس میں متفق نہیں ہوئے کہ جانور باتیں کیوں نہیں کرتے۔کچھ ماہرین کے مطابق جانوروں میں دماغی کمزوری انہیں بولنے سے روکتی ہے اور بعض کا یہ ماننا ہے کہ ان میں قدرتی طور سے اس چیز کی صلاحیت ہی نہیں رکھی گئی۔مگر ویانا اور پرینسٹن یونیورسٹی کی ایک مشترکہ ریسرچ جو بندروں پر کی گئی ہے کہ مطابق جانوروں میں بھی انسانی زبان کے پانچ حروف علت کی تشکیل موجود ہے۔ بندروں کی آواز کو کمپوٹر پروگرام کے ذریعے چیک کرنے پر،مجھ سے شادی کرو گی،سے مشابہت رکھنے والے الفاظ سامنے آئے ہیں۔