لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا جادو ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، سیاستدان کیا، گلوکار کیا سب ہی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پی ایس ایل میں سب اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔
کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہا ہے تو کوئی پشاور زلمی کو۔ پاکستا ن کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کرلیا۔حدیقہ کیانی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پی ایس ایل فائنل میچ میں پشاور زلمی کی فتح کیلئے دعا کررہی ہیں۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کرلیا۔
حدیقہ کیانی نےپی ایس ایل کیلئے پسندیدہ ٹیم منتخب کر لی
لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا جادو ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، سیاستدان کیا، گلوکار کیا سب ہی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پی ایس ایل میں سب اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔
08:14 PM, 4 Mar, 2017