لاس اینجلس: ہالی ووڈ بلاک بسٹر فینٹسی ایڈونچر فلم ” پائیریٹس آف دی کیریبیئن “ فرنچائز کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن- ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔
دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمرپروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن- ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی 2017ءکو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
بلاک بسٹر فلم” پائریٹس آف دی کیریبین 5“ کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا
لاس اینجلس: ہالی ووڈ بلاک بسٹر فینٹسی ایڈونچر فلم ” پائیریٹس آف دی کیریبیئن “ فرنچائز کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن- ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔
06:47 PM, 4 Mar, 2017