اداکارہ بن جاتی تو میں ترشلا کی ٹانگیں توڑ دیتا،سنجے دت

اداکارہ بن جاتی تو میں ترشلا کی ٹانگیں توڑ دیتا،سنجے دت

06:44 PM, 4 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل ان کی بیٹی ترشلا دت اداکارہ بننا چاہتی تھیں اوراگروہ اداکارہ بن جاتی تو میں ترشلا کی ٹانگیں توڑ دیتا۔

بالی ووڈ اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ترشلا دت بھی بالی ووڈ میں انٹری کے خواب دیکھنے لگی تھیں، ترشلا اداکارہ بننا چاہتی تھی اوراگر وہ اداکارہ بن جاتی تومیں اس کی ٹانگیں ٹور دیتا۔ اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی بہترین تعلیم کے لیے بہت وقت اورتوانائی صرف کی ہے، بیٹی کے بہترین کرئیرکے لیے اچھے کالج میں داخلہ دلایا جہاں اس نے بہترین کارکردگی دکھائی، بیٹی نے فارنزک سائس میں تعلیم حاصل کی ہے جو میرے خیال میں اس کے لیے بہترین فیلڈ ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ اداکاربننا آسان نہیں ہوتا خاص طورپرترشلا کے لیے جسے ہندی زبان پرصحیح طرح عبوربھی حاصل نہیں، اگروہ اداکارہ بننا بھی چاہتی تھی تواسے ہندی پربہت محنت کرنا پڑتی کیونکہ انگریزی زبان کا اس انڈسٹری میں کوئی کام نہیں اوریہ سب ترشلا کے لیے بہت مشکل ہوتا۔ اداکارسے جب بچوں کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میرا بچوں کے ساتھ خوبصورت رشتہ ہے جب کہ مجھے والد سنیل دت کی یہ بات اکثریاد آجاتی ہے کہ میں تمہارا دوست نہیں بلکہ باپ ہوں۔

مزیدخبریں